سیرالیون میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے، تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک

Published On 10 August,2022 10:39 pm

فری ٹاؤن:(دنیا نیوز) افریقی ملک سیرا لیون میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے، مظاہرین کے تشدد سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے ایک خاتون اور ایک مرد پولیس اہلکار کر تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مہنگائی کے خلا ف سڑکوں پر نکلنے والے شہری صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں، صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔