نیو یارک(دنیا نیوز) روسی حملوں کے پیش نظر یوکرین کے یوم آزادی کی تقریبات پر پابندی عائدکردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر زیلنسکی نے اکتیسویں یوم آزادی پر روسی حملے کا خدشہ ظاہرکیا ہے جس کی وجہ سے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے یوکرینی فورسز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔
واضح رہے اس سے قبل یوم آزادی کی تقریب کے لیے کیف کی شاہراہوں پر جنگ میں تباہ شدہ روسی ٹینک نمائش کیلئے رکھے گئے تھے۔