روس کا یوکرین میں درجنوں غیرملکی جنگجوؤں اور مقامی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Published On 07 August,2022 09:40 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے یوکرین میں فضائی حملوں کے دوران درجنوں غیرملکی جنگجوؤں اور یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق جنوب مشرقی یوکرین میں فضائی حملوں میں 80 سے زائد غیرملکی جنگجو اور 470 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔ روسی وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ بہت سے غیرملکی جنگجو نامناسب تربیت اور جنگی تجربہ نہ رکھنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

اپریل میں روسی فوج نے اندازہ لگایا تھا کہ یوکرین میں سات ہزارغیرملکی فوجی موجود ہیں تاہم اب ان کی تعداد تین ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔ 

Advertisement