کیف:(دنیا نیوز) یوکرین سے دنیا کے دیگر ملکوں کو غلہ برآمد کرنے کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔
یوکرین اور روس نے ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے، معاہدے پر روسی وزیر دفاع اور یوکرین کے وزیر مواصلات نے دستخط کیے، یوکرین روس کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ کرنے پر راضی نہیں تھا اس لیے دونوں ملکوں نے ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ الگ الگ معاہدوں پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت روس یوکرین سے غلہ برآمد کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا جبکہ ترکی غلہ برآمد کرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کرے گا۔