یوکرین جنگ کے پیش نظر روسی صدر کا فوج میں اضافے کا حکم

Published On 26 August,2022 09:41 am

ماسکو (دنیا نیوز) یوکرین جنگ کے پیش نظرروسی صدرپیوٹن نے فوج میں مزید اضافے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدرپیوٹن نے روس کی مسلح افواج میں 1 لاکھ 37 ہزار اہلکاروں کے اضافے کا حکم دیا ہے۔

صدارتی حکم نامے سے فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 39 ہزار758 ہو جائے گی جن میں ساڑھے 11 لاکھ حاضر سروس اہلکار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حکم نامہ ایسے وقت پرجاری کیا گیا ہے جب روس کی یوکرین میں محاذ آرائی کو 6 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement