روم (مانیٹرنگ ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پاکستانی عوام کیلئے خصوصی دعا کی اور عالمی برادری پر پاکستان کی امداد کے لیے زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے اٹلی کے لا آقوئلا شہر کا دورہ کیا ہے جہاں 2009 میں زلزلے کے باعث 300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آفت کا نشانہ بننے والی اس جگہ پر وہ پاکستانی عوام کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ وہ شدید سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستان کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کے قریب ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کی امداد کرے۔