سیہون: سیلاب متاثرین کی امداد نجی گودام میں ذخیرہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر تبدیل

Published On 28 August,2022 10:18 pm

سیہون: (دنیا نیوز) سیلاب متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، نجی گودام پر دھاوا بول کر خیمے اور راشن اٹھا لیا، مشکلات میں گھرے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوتاہی پر سرکاری امداد ذخیرہ کرنے پر سندھ حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو تبدیل کردیا۔

سیہون میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد نجی گودام میں ذخیرہ کرنے پر چیف سیکرٹری نے نوٹس لے لیا، اسسٹنٹ کمشنر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر سہیون کے ایک نجی گودام میں سیلاب متاثرین کی امداد ذخیرہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا، چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے اسسٹنٹ کمشنر سہون عبدالرحیم قریشی کورپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ محمد اقبال جندن کو اسسٹنٹ کمشنر تعینات کردیا گیا-

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلاب متاثرین اپنی مدد آپ تحت ذخیرہ کیا گیا امدادی سامان اپنے ساتھ گاڑیوں میں لیکر جارہے ہیں۔
 

Advertisement