نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ایئر فورس نے پاکستان میں گرفتار ہونے والے گروپ کیپٹن ابھینندن کے زیر کمان مگ 21 سکواڈرن کو وقت سے پہلے ریٹائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مگ 21 کے 4 سکوارڈنز میں سے نمبر 51 سکواڈرن، 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائے گا، گروپ کیپٹن ابھینندن اسی سکواڈرن کا حصہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق باقی 3 مگ 21 اسکواڈرنز بھی زیادہ دیر تک فورس کا حصہ نہیں رہیں گے اور 2025 تک مرحلہ وار ریٹائرڈ کر دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ابھینندن کے طیارے کو پاک فضائیہ کے جانبازوں نے سرحد پار کرنے پر 27 فروری 2019 کو مار گرایا تھا اور ابھینندن کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔