محمد عامر تیسری بیٹی کے باپ بن گئے

Published On 21 September,2022 04:50 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر تیسری بیٹی کے باپ بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد عامر نے بیٹی کی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، جس کا نام آئرہ عامر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ محمد عامر کی اس سے قبل بھی دو بیٹیاں ہیں جن کے نام منسا عامر اور زویا عامر ہیں۔
 

Advertisement