مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت فلسلطینی بچے کی جان لے گئی

Published On 30 September,2022 09:03 am

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسزکی بربریت ایک اور معصوم جان لے گئی، اسرائیلی فوجیوں کے خوف سے 7 سالہ ریان کا دل بند ہوگیا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 سالہ بچے ریان کا اسرائیلی فورسزنے سکول سے واپسی پر پیچھا کیا، معصوم بچہ خوفزدہ ہو کر بھاگا اورانچائی سے نیچے جاگرا، فلسطینی بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حرکت قلب بند ہونے کے باعث اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 7 سالہ ریان کی ہلاکت کی مکمل اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایک معصوم فلسطینی بچے کی موت پر دل شکستہ ہے۔

 

Advertisement