برکینا فاسو کے معزول صدر پال ہنری کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

Published On 02 October,2022 11:23 pm

برکینا فاسو: (دنیا نیوز) مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو کے معزول صدر پال ہنری نے مذہبی رہنماؤں کے کہنے پر عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

صدر پال ہنری کو جمعہ کے روز فوجی بغاوت کے بعد معزول کیا گیا تھا، مذہبی رہنماؤں نے خون ریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے پال ہنری کو صدارت سے دستبردار ہونے پر قائل کیا۔

صدر پال ہنری نے رواں برس کے شروع میں ایک اور فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، فوجی بغاوت کی قیادت کیپٹن ابراہیم ٹریور کر رہے تھے جو اب ملک کے سربراہ بن گئے ہیں۔