صومالیہ: یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، اعلیٰ حکام سمیت 9 افراد ہلاک

Published On 03 October,2022 05:50 pm

موغادیشو: (دنیا نیوز) صومالیہ کے شہر بلدوین میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 بم دھماکوں میں اعلیٰ حکام سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں اسٹیٹ منسٹرز اور کمشنرز میں شامل ہیں، تاہم اعلیٰ حکام کی شناخت اور تعداد ظاہر نہیں کیا گئی۔

صومالی حکام کے مطابق دھماکہ دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے کیا گیا۔

صومالیہ نے آج ہی الشباب کے بانی رہنما کو ایک فوجی کارروائی کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔