مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی دارالحکومت، آسٹریلیا نے فیصلہ واپس لے لیا

Published On 18 October,2022 05:15 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ یروشلم کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ہونا چاہیے، یکطرفہ طور پر نہیں، سابق حکومت کے فیصلے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ایسی کسی سوچ کی حمایت نہیں کرتا جو دو ریاستی حل کے اصول کو متاثر کرے۔

سابق آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیروی میں 2018 میں سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا یکطرفہ اعلان کیا تھا۔

فلسطینی حکام نے آسٹریلیا کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
 

Advertisement