روس کا لڑاکا طیارہ کثیر المنزلہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا

Published On 17 October,2022 10:10 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے علاقے کراسنودار میں روسی فضائیہ کا ایس یو 34 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے جان بچا لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارہ ایک کثیر المنزلہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے باعث عمارت کی چار منزلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں عمارت سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

روسی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
 

Advertisement