انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈوکیا میں گرم ہوا کا غبارہ کریش لینڈ کرنے کے باعث دو ہسپانوی سیاح ہلاک ہو گئے جبکہ تین زخمی ہوگئی۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ غبارہ لینڈنگ کے دوران قابو میں نہ آسکا اور زور سے زمین پر آگرا۔ غبارے میں عملے کے دو ارکان سمیت تیس افراد سوار تھے۔
ترکی کا قصبہ کپا ڈوکیا زمین دوز گھروں اور گرم ہوا کے غباروں کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے اور سالانہ لاکھوں سیاح وہاں کا رخ کر تے ہیں۔