ترکیہ اور پاک فضائیہ کا اشتراک، بھولاری ایئربیس کے قریب خیمہ بستی قائم

Published On 02 October,2022 09:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترکیہ حکومت اور پاک فضائیہ کے باہمی اشتراک کے تحت بھولاری ایئربیس کے قریب خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے جہاں 130 خاندانوں کے رہنے کی گنجائش ہے۔

پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق خیمہ بستی کی افتتاحی تقریب میں ترک قونصل جنرل، پاک فضائیہ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل زعیم افضل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل زعیم افضل نے کہا کہ مصیبت کے وقت مدد کرنے پر جمہوریہ ترکیہ کی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ ایئر وائس مارشل زعیم افضل نے کہا کہ اس خیمہ بستی میں 130 متاثرہ خاندان رہ سکیں گے۔
 

Advertisement