راولپنڈی:(دنیا نیوز) سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے ترکیہ سے 4، متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے 2 فوجی طیارے امداد لے کر کراچی اور راولپنڈی پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے کئے گئے دوست ممالک کے اعلانات پر عملدرآمد جاری ہے، متحدہ عرب امارات سے مزید ایک فوجی طیارہ نور خان ایئر بیس پہنچے گا، چین سے 2 طیارے آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین بھی سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان پر مشتمل ایک طیارہ بھیجے گا، امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور کھانے پینےکی اشیاء شامل ہیں۔