پشاور: (دنیا نیوز) سیلاب زدگان کی فوری شکایت اور ریلیف کیلئے فلڈ رپورٹنگ ایپ تیار کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپ صوبائی وزیر عاطف خان کی خصوصی ہدایات پر ہنگامی بنیادوں پرتیار کی گئی۔
اس حوالے سے عاطف خان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان اب ایپ کے ذریعے دوائی، کھانے جیسی چیزوں اور ریلیف کیلئے رپورٹ کرائیں، ایپ میں متاثرین کو ریلیف کی رسائی اور فیڈ بیک کا مانیٹرنگ سسٹم بھی موجود ہے۔
صوبائی وزیر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال میں لانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔