خیرپور: (دنیا نیوز) خیرپور میں مسلسل بارشوں کے باعث 5 منزلہ عمارت کی 2 منزلیں زمین بوس ہوگئیں، 15 افراد ملبے تلے دب گئے رینجرز اور پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے دبے ہوئے افراد کو نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پیر جوگوٹھ کے ہندو محلہ میں کی 5 منزلہ عمارت کے نیچے والی دو منزلہ عمارتیں زمین بوس گئیں عمارت کے ملبے تلے 15 افراد دب گئے، عمارت زمین بوس ہونے پر گھروں سے چلانے رونے کی آوازیں آنے لگی، علاقہ مکینوں نے رینجرز اور پولیس کے ساتھ مل کر ریسکیو کرکے 15 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا ہے جن کو پولیس نے پیر جوگوٹھ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمی ہونے والوں کا تعلق ہندو برادری سے ہے، متاثرا خاندان کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث عمارت خستہ حال ہوچکی ہے، خوش قسمتی سے ہماری جانیں بچ گئیں ہیں۔