لندن: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ہونے والی بدترین بارشیں اور خوفناک سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں پر ملکہ برطانیہ بھی دل گرفتہ ہوگئیں۔
ملکہ الزبتھ برطانیہ نے سیلابی صورت حال پر صدر ممللکت عارف علوی کو خط لکھا۔
خط میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں متاثر ہونے والے تمام لوگوں کیساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بدترین سیلاب، بارشیں، برطانیہ کا 15 لاکھ پاؤنڈز امداد کا اعلان
اپنے خط میں ملکہ برطانیہ کا کہنا تھا کہ خوفناک حالات سے نکلنے کیلئے پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، ان سے بھی ہمدردی ہے جوبحالی کی کوششوں میں مدد کیلئےکام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب اور لامتناہی بارشوں کے بعد ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد برطانیہ نے 15 لاکھ پاؤنڈز امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔