ہانگ کانگ میں پاکستانی شہری کا اعزاز، اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Published On 10 November,2022 12:29 pm

ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ میں رہنے والے پاکستانی شہری قمر الزماں کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں کے رہائشی قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنر دیا گیا، قمرالزماں منہاس کو سماجی خدمات کے اعتراف میں ہانگ کانگ حکومت نے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا ہے۔

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے خصوصی تقریب میں قمرالزماں منہاس کو ایوارڈ دیا، خیال رہے کہ قمرالزماں منہاس پاکستان کمیونٹی ہانگ کانگ کے 4 بار صدر رہ چکے ہیں۔
 

Advertisement