بھارتی سپریم کورٹ کا سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنیکا حکم

Published On 11 November,2022 06:59 pm

نئی دہلی: ( دنیا نیوز ) بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1998 میں 7 شریک ملزموں کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی، تامل ناڈو حکومت نے مجرموں کی رہائی کی سفارش کی تھی جبکہ کانگریس نے عدالتی حکم کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو1991 میں تامل ناڈو میں قتل کیا گیا تھا، تمام افراد 30 سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید رہے۔
 

Advertisement