کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے باعث دو افراد چل بسے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کابل میں پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ کرولا کار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے ہیں، جن کی شناخت ابھی واضح نہیں ہوئی۔
رائٹرز کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔ تاہم حالیہ مہینوں میں افغانستان میں سویلین اور طالبان انتظامیہ کے اہداف پر کئی حملے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔