کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں افغان طالبان نے مساجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک ہی خطبہ دینے کا حکم دے دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق وزارت حج اور اوقاف کی جانب سے تمام مساجد کو نماز جمعہ کے دوران ایک ہی خطبہ دینے اور سربراہ طالبان ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی فتح کے لیے لازمی دعا کا حکم دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ملک کی آئمہ اور مبلغین کے لیے متفقہ خطبہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں خطبہ کے ستون، روایات، آداب کو دیکھا گیا ہے۔ متفقہ خطبے کی منظوری امارت اسلامیہ کی اتھارٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔
وزارت حج و اوقاف نے امیر کے لیے لازمی دعا کرنے سے متعلق موقف دیا کہ جمعہ کے خطبہ میں آداب اور مستحبات ہیں جن میں سے ایک امیر اور حاکم وقت کے لیے نیک دعا، اس کی ثابت قدمی اور اپنے دشمنوں پر فتح ہے۔