مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوگئی۔
سعودی ہلال احمراتھارٹی حکام کے مطابق رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سنٹر نے خاتون کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے مسجد نبویﷺ کے صحن میں ہی زچگی کا عمل شروع کیا۔
ایک ہیلتھ پریکٹیشنر کا تعاون بھی حاصل کیا گیا جس کی وجہ سے بچے کی پیدائش کامیابی سے مکمل ہو گئی۔ ماں اور نومولود کے چیک اپ کے بعد دونوں کو ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ والد نے نومولود بچی کا نام ’طیبہ‘ رکھ دیا۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی کا کہنا تھا کہ یہ ان کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔