جکارتہ: (ویب دیسک) انڈونیشیا کے شہر بنڈونگ کے ایک پولیس سٹیشن میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس چیف لسٹیو سگیت پرابوو نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کا تعلق اسلامک اسٹیٹ سے متاثرہ گروپ جماعت انشارت الدولہ (جے اے ڈی) سے تھا اور وہ پہلے دہشت گردی کے الزام میں جیل میں بند تھا۔
پولیس چیف نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت آگس سوجاتنو کے نام سے ہوئی ہے، 2021 کے آخر میں اسے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ تفتیش کاروں کو جائے وقوعہ پر ملک کے متنازعہ نئے ضابطہ فوجداری کے خلاف احتجاج کرنے والے درجنوں دستاویزات ملے تھے۔