کیف : ( ویب ڈیسک ) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے حوصلے پست کرنے کے لیے ڈرون حملوں کی ایک طویل مہم کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہیں انٹیلی جنس رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ماسکو ایرانی ساختہ شاہد ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے حملے کرے گا۔
زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ڈرون حملوں کی طویل لہر کے ساتھ یوکرین کو "ختم" کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، ہمیں یقینی بنانا چاہیے کہ دہشت گردوں کا یہ مقصد باقی تمام لوگوں کی طرح ناکام ہو جائے۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین کے فضائی دفاع نے 2023 کے ابتدائی دنوں میں 80 ایرانی ساختہ ڈرون مار گرائے ہیں۔