برازیلیا: (ویب ڈیسک)حال ہی میں وفات پا نے والے برازیلی لیجنڈ پیلے کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بیٹے کی موت کی خبر سے لاعلم ہیں۔
لیجنڈ فٹبالر پیلے کی والدہ 100 سالہ سیلسٹی کی دیکھ بھال پیلے کی بہن کر رہی ہیں، جنہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا بیٹا مشہور فٹ بال کھلاڑی پیلے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گیا تھا۔
میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیلے کی والدہ کا گھر سڑک پر ہے جس کی تدفین کے منتظمین نے فٹ بال لیجنڈ کو دفن کرنے سے پہلے منصوبہ بنایا تھا۔
پیلے کی بہن ماریا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم ایک ساتھ بات کرتے ہیں، لیکن وہ حالات کو نہیں جانتی، وہ اپنی ہی دنیا میں ہے،جب میں اس کا نام لیتی ہوں تو وہ آنکھیں کھولتی ہیں اور کہتی ہیں "ہم اس کے لیے دعا کریں گے لیکن وہ واقعی میں نہیں سمجھتی کہ میں کیا کہہ رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
یاد رہے کہ پیلے بڑی آنت کے کینسر کے خلاف طویل جنگ کے بعد 28 دسمبر کو ساؤ پالو کے البرٹ آئن سٹائن اسپتال میں 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
پیلے کی والدہ نے گذشتہ ماہ اپنی 100ویں سالگرہ منائی اور پیلے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہیں مبارکباد دی تھی۔