کولکتہ: (ویب ڈیسک) بھارتی شہری نے کورونا سے مرنے والی بیوی کا سلیکون مجسمہ بنوا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکون مجسمہ کو بنانے میں ڈھائی لاکھ روپے کا خرچ آیا جو 6 ماہ سے زائد عرصے میں تیار کیا گیا جس کو گھر میں ایک صوفے پر بنایا گیا ہے جو کہ خاتون کی پسندیدہ جگہ تھی۔
65 سالہ شخص نے اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے مجسمہ بنایا، گھر میں آنے والا ہر شخص مجسمے کو دیکھ کر تجسس میں پڑ جاتا ہے اور اسے یوں لگتا ہے کہ کوئی زندہ خاتون بیٹھی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران تپاس سندیلیا کی اہلیہ اِندرانی وفات پا گئی تھیں۔