افریقی یونین کااجلاس، اسرائیلی سفارت کار کو باہر نکال دیا گیا

Published On 19 February,2023 04:51 pm

ادیس ابابا: (ویب ڈیسک) ایتھوپیا کے دارالحکومت میں ہونے والے افریقی یونین کے سالانہ اجلاس کے پہلے روز اسرائیلی سفارت کار کو ہال سے باہر نکال دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل سینیئر سفارتکار ڈپٹی ڈائریکٹر برائے افریقا، سفیر شیرون بار لی ایتھوپیا میں ہونے واکی افریقی یونین سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجلاس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اسرائیل کی اعلیٰ سینیئر سفارت کار سے پوچھ گچھ کے بعد مطمئن نہیں نظر آتے اور انھیں اجلاس سے باہر نکال دیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سفارت کار کو الجزائر اور جنوبی افریقا کے اعتراض پر اجلاس سے باہر نکالا گیا، دونوں ممالک کا مؤقف تھا کہ سفیر شیرون بار لی ایتھوپیا کی سفیر نہیں اس لیے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتیں۔

اسرائیل نے اس واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفارت کار کا اسٹیٹس منسوخ کرنا افریقین یونین کے قانون میں کہیں درج نہیں ہے۔ تسلیم شدہ آبزرور کا بیج ہونے کے باوجود انھیں باہر نکالا گیا جس پر سخت ردعمل دیں گے۔