نیوزی لینڈ: طوفان گیبریل نے تباہی مچا دی، 11 افراد ہلاک، ہزاروں لاپتا

Published On 19 February,2023 07:38 pm

آکلینڈ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں طوفان گیبریل نے آکلینڈ سمیت متعدد ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے، طوفان کی وجہ سے 11 افراد ہلاک اور 6 ہزار سے زائد لوگ لاپتا ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان گیبریل کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں ہنگامی حالات کے باوجود صورتحال میں بہتری نہ آسکی، 6 ہزار سے زائد لوگ تاحال لاپتا ہیں۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ کرس ہپکنز نے کہا ہے کہ 12 فروی سے آنے والے طوفان سے خوراک کی فراہمی سمیت متعدد سڑکوں پر پانی کی موجودگی سے امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

نیوزی لینڈ میں امداد فراہم کرنے کیلئے 12 ممالک کی ٹیمیں موجود ہیں جبکہ 3 ہزار افراد کو طوفان زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔