برن: (دنیا نیوز) کریڈٹ سوئس بینک کو 54 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج بھی ناکافی لگ رہا ہے جس کے بعد وہ حریف بینک کو 6 ارب ڈالر کے عوض حصص فروخت کرنے پر تیار ہوگیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے بڑے بینک کریڈٹ سوئس نے عالمی مالیاتی بحران کے پیش نظر 54 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج لیا تاہم اس رقم سے بحالی کے اقدامات پورے نہ ہونے پر مزید 6 ارب ڈالر کے حصول کیلئے حریف بینک سے بات چیت شروع کر دی ہے۔
کریڈٹ سوئس کے شیئرز میں 24 فیصد کمی کے بعد ریگولیٹرز نے مارکیٹوں کے دوبارہ کھلنے سے قبل دونوں بینکوں کے درمیان معاہدے کو آسان اور یورپی ممالک میں شیئرز فروخت کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے جبکہ بینک کے حوالے سے تاحال سرکاری بیان نہیں دیا گیا۔