ایران : مزار پرحملے کے جُرم میں دوافراد کو سزائے موت سنادی گئی

Published On 19 March,2023 09:01 am

تہران : (ویب ڈیسک ) ایران میں ایک عدالت نے مزار پر حملے کے جرم میں دو افراد کو سزائے موت سنائی ہے ، اس حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے صوبہ فارس کے پراسیکیوٹر کاظم موسوی کاکہنا ہے کہ دونوں افراد کو زمین پرفساد پھیلانے اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے الزامات میں قصوروارپایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شاہ چراغ مزار حملے کے دیگر 3 ملزمان کو 5 سے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایران کے شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار میں فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

شاہ چراغ مزار میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ برس اکتوبر میں پیش آیا تھا، مزار میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔