پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا، جاپان نے اپنی سمندری حدود میں میزائل کے گرنے کے بعد شدید احتجاج کیا ہے۔
جاپان کے وزیر دفاع توشیرو انونے کے مطابق میزائل نے گرنے سے قبل 50 کلومیٹر کی بلندی پر 800 کلومیٹر تک جاپان کی فضائی حدود میں پرواز کی اور اس کے بعد ہامری سمندری حدود میں جا کر گرا۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل سے گزر کر سمندر کی جانب گیا۔