امریکا: سکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Published On 27 March,2023 10:31 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے شہر نیش ول کے سکول میں فائرنگ سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقع امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول کے ایک سکول میں پیش آیا جس میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ سکول میں فائرنگ کرنے والا پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

واقعے کے بعد حکام نے سکول آنے والے والدین کو محفوظ مقام کی جانب جانےکی ہدایت کی۔
 

Advertisement