ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت نے 31 افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجی اور حکومتی عہدیداران کے لئے ملک میں تیار کردہ ہیلی کاپٹر، ڈرون اور آرٹلری کے ہتھیاوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔
نمائش میں افریقی عہدیداروں کے لئے بھارتی فوج نے مشقوں کے ذریعے سے ہیلی کاپٹروں، آرمرڈ گاڑیوں اور بم ڈسپوزل روبوٹس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس کے علاوہ پونے میں منعقد کی جانے والی اس نمائش میں رائفلز، آرٹلری شیل اور میزائلوں کے مقامی ماڈل بھی شامل تھے،نمائش میں ایتھوپیا، مصر، کینیا، مراکش، نائیجریا، روانڈا اور جنوبی افریقہ سمیت 23 افریقی ممالک کے فوجیوں نے 9 دن تک مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔
بھارت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں ہتھیاروں کی برآمد کو بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک پہنچا دیا جائے گا۔