سیول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگی آگ نے مزید شدت اختیار کر لی جس کے بعد حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔
جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول سے 168 کلومیٹر مشرقی ضلع نانگوک ڈونگ میں جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، متاثرہ علاقے میں تیز ہواؤں کے سبب امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے ضلع کے رہائشی علاقوں میں پھیل رہی ہے جس سے اب تک چار یا پانچ مکانات جل چکے ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
حکام نے آگ سے متاثرہ ضلع کے مکینوں کو آگ کے مزید پھیلنے سے تباہی کا پیغام جاری کرتے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔