خرطوم: (دنیا نیوز) عید الفطر کی تعطیلات کو وجہ بنا کر سوڈان میں 72 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے، پیرا ملٹری فورسز اور فوج کے مابین اقتدار کیلئے جاری جھڑپوں کے دوران ہزاروں لوگ جنگ زدہ علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
سوڈان میں 72 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی کا اعلان ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا گیا، پیرا ملٹری فورسز نے انسانی ہمدردی کے تحت مقامی وقت کے مطابق 6 بجے سے عید کی تعطیلات کے پیش نظر 72 گھنٹے تک جنگ بندی پر عمل کرنے کی تجویز مان لی۔
ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا مقصد عید الفطر کی تعطیلات میں شہریوں کے انخلاء سمیت انہیں اہل خانہ سے ملنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔