کینیا: دیہاتیوں نے دنیا کے عمر رسیدہ شیر' لون کیٹو' سمیت 10 شیروں کو مار ڈالا

Published On 15 May,2023 07:03 pm

نیروبی: (ویب ڈیسک) دیہاتیوں نے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شیر' لون کیٹو' سمیت مجموعی طور پر 10 شیروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیا امبوسیلی نیشنل سفاری پارک کے شیروں نے مبینہ طور پر قریبی دیہات میں 11 بکریوں اور ایک کتے کا شکار کیا تھا جس کے بعد دیہاتیوں نے 10 شیروں کو موت کے گھاٹ اتا دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہاتی جنگل کی زندگی میں مداخلت کر رہے ہیں، عملے نے سفاری پارک کے گرد مقامی آبادی کے مکینوں سے ملاقات کی اور جنگلی حیات کی حفاظت سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور ایک سمجھوتے پر اتفاق کرلیا۔

لون کیٹو

ماہرین کے مطابق افریقی شیر کی اوسطاً عمر 18 برس تک ہی ہوتی ہے جبکہ  لون کیٹو  19 برس کا تھا جو غالباً دنیا کا سب سے بوڑھا شیر بھی تھا، یہ شیراپنے علاقے کے معاملے میں بہت حساس تھا اور اس کی نگرانی اور چوکیداری کرتا رہا تھا۔ 

Advertisement