تھائی لینڈ جنرل الیکشن: پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ ٹرن آؤٹ 80 فیصد رہا

Published On 14 May,2023 08:23 pm

بینکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ جنرل الیکشن میں 52 ملین لوگوں میں سے 80 فیصد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

تھائی لینڈ میں میں 52 ملین ووٹرز 4 سالوں کیلئے 500 نئے ایوان نمائندگان کا انتخاب کر رہے ہیں، الیکشن میں پروگریسیو اپوزیشن پارٹی اور حکمران جماعت اتحاد کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے۔

حزب اختلاف کی پارٹی سے سب سے زیادہ نشستیں جیتنے کی توقع کی جا رہی ہے، تھائی لینڈ کے بادشاہ لانگ کارن نے مارچ میں پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔