سعودی عرب کے بعد مصر کیساتھ بھی سنجیدہ تعلقات کےلیے پرامید ہیں: ایران

Published On 14 May,2023 07:16 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ سنجیدہ تعلقات کے لیے پرامید ہیں۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی خطے کے ممالک اور مصر کے ساتھ تعلقات کو بہتربنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

دونوں ملکوں کے مفادات کے تحفظ کے دفاتر تہران اور قاہرہ میں فعال ہیں اور ان دونوں دفاتر کے سربراہ میں دونوں طرف سے سفیر کی سطح پر ایک شخص ہوتا ہے، اس لیے وہاں براہ راست سرکاری چینل اور رابطے موجود ہیں۔

دوسری طرف ایرانی پارلیمنٹ کے رُکن نے دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ملاقات کے انتظامات کا اعلان کیا۔

مصر نے سعودی عرب ایران تعلقات کی بحالی کے فیصلے کو سراہا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ اس سے تہران کی پالیسیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ 

Advertisement