نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم مودی نے پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستان کو دہشت گردی کا ماحول ختم کرنا ہوگا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے، جوہری پڑوسیوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام، حساسیت اور باہمی مفاد پر مبنی ہو سکتے ہیں۔
مودی کا کہنا تھا کہ تعلقات میں بہتری کیلئے دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول بنانے کی ذمے داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔
چین سے سرحدی تنازع کے بارے میں بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین سے دو طرفہ تعلقات کیلئے سرحدی علاقوں میں امن و اطمینان ضروری ہے۔