سپین میں ایف 18 جنگی جہاز گر کر تباہ ہو گیا

Published On 20 May,2023 11:20 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین میں ایف 18 جنگی جہاز گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

سپین کے شمال مشرقی شہر زراگوزا میں فوجیوں کے خاندانوں کیلئے بیس پر ایئر شو کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہسپانوی ایئر فورس کا جنگی جہاز ایف 18 پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے سے قبل جہاز کا پائلٹ کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا، پائلٹ کو معمولی زخم آنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement