پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے مغربی جنگلات میں لگی آگ نے 19ہزار 800 ایکڑ رقبے میں تباہی مچادی، قریبی دیہات سے600 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی فرانس میں لگنے والی آگ نے پرتگال کی سرحد کا رخ کر لیا ہے، فائر فائٹرز کی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
آپریشن میں 260 فائر فائٹرز اور 165 فوجی اہلکار شامل ہیں، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں آگ کو مزید بڑھا رہی ہیں۔