پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں متنازع پنشن بل کے خلاف ملک گیر احتجاج بارہویں روز میں داخل ہو گیا، مظاہرین نے مشہور فیشن برینڈ کے مرکزی دفتر پر ہلہ بول دیا۔
ہزاروں کی تعداد میں مزدور یونینز کے ارکان ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے خوشبوؤں کے شہر پیرس میں احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہروں کے بارہویں روز مزدوروں نے بین الاقوامی فیشن ڈیزائن برینڈ کے مرکزی دفتر پر ہلہ بولا اور زبردستی اندر داخل ہو گئے۔
مظاہرین نے آگ جلائی اور ملکی استعماری نظام کے خلاف نعرے بازی کی۔