وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے فٹبال سٹیڈیم میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک

Published On 21 May,2023 09:42 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور کے فٹبال سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ دارالحکومت سان سلواڈور میں 2 مقامی فٹبال ٹیموں کے دوران ہونے والے میچ میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد نے سٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی، اب تک 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔