ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش میں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے میں ٹریڈ یونینز اور اپوزیشن جماعتیں بھی شامل ہیں۔
عوامی اجتماع سے خطاب میں اپوزیشن رہنما نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتی تو مستعفی ہو جائے، بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔