اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں سیاسی محاذ آرائی کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے وار بھی جاری ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 48 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی، گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.27 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ٹماٹر، گڑ، گندم کا آٹا، چائے، آلو، بیف، پاؤڈر ملک ، انڈے، چاول، دال مسور، واشنگ سوپ سمیت 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران چکن، پیاز، لہسن، کیلے، دال چنا، ایل پی جی سمیت 7 اشیاء کے نرخ میں معمولی کمی ہوئی۔