اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 46.82 فیصد ہو گئی، ایک ہفتے میں 21 اشیاء مہنگی، 7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں آلو 8.22، چکن 1.75 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 1.55، گُڑ 1.23، ڈبل روٹی 1.13 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق چاول، مٹن، دودھ، بیف، لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر 19.20، کیلے 5.39، چینی 1.19 اور پیاز 1.40 فیصد سستے ہوئے۔