اسلام آباد: رمضان میں مہنگائی کی لہر میں تیزی، پھل، سبزیاں عوام کی پہنچ سے باہر

Published On 08 April,2023 10:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رمضان میں مہنگائی کی لہر میں مزید تیزی سے شہر اقتدار کے لوگ بھی پریشان ہوگئے، پھل اور سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔

اسلام آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں، تاجر من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں، حکومت نرخوں پر کنٹرول میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ٹماٹر 80 روپے، لہسن 400 روپے جبکہ ادرک کے نرخ 720 روپے فی کلو پر پہنچ گئے ہیں، گوبھی 80 روپے، مٹر 160 اور فراشبین کی پھلیاں 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔

مارکیٹ میں سیب 400 روپے فی کلو اور کیلے بھی 390 روپے درجن ہیں، خربوزے 110 میں، امرود 240 اور سٹرابیری 290 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جو کہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔